18 جولائی 2026 - 19:45
کویت میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملے؛ کویت میں ہیمارس میزائل لانچرز اور کارٹریجوں کو منہدم کر دیا گیا

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ کویت میں امریکی ہیمارس کے لانچرز، میزائلوں کے گودام اور کارٹریجوں نیز عراقی کردستان اور کویت میں امریکی اور انقلاب دشمن دہشت گردوں کے تعیناتی کے مقامات اور بیرکوں کو تابڑ توڑ میزائل-ڈرون حملوں کا نشانہ بنا کر تباہ و برباد کیا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا کہ کویت میں ہیمارس میزائل کے فائرنگ کے لئے تیار اور لدے ہوئے لانچرز، میزائلوں کے گودام اور کارٹریجوں نیز عراقی کردستان اور کویت میں امریکی اور انقلاب دشمن دہشت گردوں کے تعیناتی کے مقامات اور بیرکوں کو تابڑ توڑ میزائل-ڈرون حملوں کا نشانہ بنا کر تباہ و برباد کیا گیا۔

بیان کا متن:

بسم الله قاصم الجبارین

﴿إِنَّ اللَّهَ لَا یُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّیٰ یُغَیِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ﴾

دہشت گرد امریکی فوج کے گذشتہ رات کے جنگی جرائم کے جواب کے سلسلے میں، مقابلہ بالمثل (Tit for Tat) کے قاعدے کے تحت ہونے والی کاروائی کا سلسلہ جاری رہا۔

سپاہ پاسداران کی بری فورس کے غیور مجاہدوں نے 'آپریشن نصر 2' کی 15ویں لہر "یا مہدی(ع) ادرکنی" کے مبارک کوڈ نیم کے ساتھ، کویت میں امریکی ہیمارس کے پلیٹ فارموں اور لدے ہوئے لانچروں کو تباہ کر دیا اور ایک ڈرون اور میزائل حملے میں کویت اور شمالی عراق میں چھپے ہوئے امریکی اسپیشل فورسز کے فوجیوں اور امریکہ و اسرائیل کے کرائے کے انقلاب دشمن دہشت گردوں کے کئی اہم اور بڑے خفیہ ٹھکانوں کو نیست و نابود کر دیا۔

ان حملوں میں ملک دشمن عناصر اور امریکی اسپیشل فورسز کے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے، کاروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری رہا۔

﴿إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ یَنْصُرْکُمْ وَیُثَبِّتْ أَقْدَامَکُمْ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha